خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندو کش ریجن افغانستان تھا۔
پشاور اور گرد و نواح، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوئر دیر اور گرد و نواح کے ساتھ ہنگو، کوہاٹ، باجوڑ، سوات میں بھی زلزلہ آیا۔
بونیر، شانگلہ، شمالی وزیرستان ، صوابی اور دیر بالا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے، مہمند اور شبقدر میں بھی زلزلہ آیا۔