پاکستان ہاکی فیڈڑیشن(پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے اسلام آباد میں قائم ریجنل دفتر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
ایک بیان میں صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ گزشتہ سال سے قائم اسلام آباد ریجنل دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
صدر پی ایچ ایف کی ہاکی ٹیم کی ٹریننگ، آئندہ میچز پر خصوصی توجہ کی ہدایت
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے ہدایت کی ہے کہ ہاکی ٹیم کی ٹریننگ اور آنے والے میچوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔
محی الدین وانی نے مزید کہا کہ اسلام آباد آفس کے دفتری اخراجات کو پلیئرز پر درست جانب خرچ کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میری ترجیح پی ایچ ایف کے فنڈز کو پلیئرز کی تربیت اور سہولیات پر خرچ کرنا ہے، اگر اسلام آباد میں دفتری ضروریات ہوئیں تو پی ایس بی اس کام میں سہولت کار ہوگا۔