Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 242|Reply: 0

ہراسانی و استحصال کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی رکھتی ہوں: ہانیہ عامر کا حالیہ تنازع پر مؤقف

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-21 18:49:31 | Show all posts |Read mode
  
ہانیہ عامر— فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے شوبز انڈسٹری میں جاری حالیہ تنازع پر لب کشائی کر دی۔

پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی اداکارہ ہانیہ عامر اکثر اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے خبروں اور تنازعات کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں سابق ماڈل ماہ نور رحیم نے ہانیہ عامر کو اس بات پر تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ پروڈیوسر عمر مختار کی دوست ہیں، جن پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔    

متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں نے سوشل میڈیا پر پروڈیوسر کے مبینہ ڈی ایمز کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے۔

ہانیہ عامر نے ان الزامات پر بذریعہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ردِعمل دیتے ہوئے وضاحت دی کہ مجھے اس معاملے کا کوئی علم نہیں اور نہ ہی میں اس میں شامل تھی۔

انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر اس حوالے سے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میں ہراسانی، استحصال اور کسی بھی ایسے رویے کے خلاف زیرو ٹالرنس رکھتی ہوں جو خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت اور وقار کو متاثر کرے، یہ سنجیدہ مسائل ہیں جنہیں ہمیشہ احترام اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھا جانا چاہیے۔   
مشی خان کے ہانیہ عامر پر سنگین الزامات، صارفین ڈمپل کوئین کے دفاع میں سامنے آ گئے

اپنے خیالات کا بے باکی سے اظہار کرنے والی معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان مشی خان نے عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کر دیے۔   

انہوں نے پروڈیوسر کے خلاف آواز اُٹھانے والی خواتین کی حمایت کی اور خواتین و بچیوں کے لیے محفوظ ماحول کی اہمیت پر زور دیا۔

ہانیہ عامر نے لکھا ہے کہ ان خدشات کے پیشِ نظر میں نے متعلقہ فرد سے خود کو دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بارے میں بات ہو رہی ہے، کسی بھی ظاہری وابستگی کو دوسرے شخص کے اعمال کی تائید کے طور پر نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے احتساب، باہمی احترام اور مختلف شعبہ جات اور کمیونٹیز میں محفوظ ماحول کے فروغ کے عزم کو بھی دہرایا اور کہا کہ ہم سب پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ نقصان دہ رویوں کو چیلنج کریں، جو آواز بلند کرتے ہیں ان کی حمایت کریں اور خواتین و لڑکیوں کے وقار و حفاظت کو ہر وقت برقرار رکھنے کے معیار پر عمل کریں۔

سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کے مداح انہیں مبینہ ہراسانی کے خلاف واضح مؤقف اختیار کرنے پر سراہ رہے ہیں، جبکہ کچھ ناقدین کا کہنا ہے کہ انہیں متعلقہ شخص کا نام لے کر واضح مؤقف اپنانا چاہیے تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:57 GMT+5 , Processed in 0.080502 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list