Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 582|Reply: 0

ڈونلڈ ٹرمپ نے کرسٹیانو رونالڈو کے نام پیغام میں کیا کہا؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 2026-2-22 17:33:57 | Show all posts |Read mode
  
تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں بہترین قرار دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ کلپ بھی شامل تھا، جہاں وہ رونالڈو کے ساتھ فٹبال کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔  

ویڈیو میں ٹرمپ نے کہا کہ رونالڈو، آپ تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی ہیں، ہمیں آپ کی امریکا میں ضرورت ہے، فوراً آجائیں، ہمیں آپ جلد چاہیے۔

یہ ویڈیو گزشتہ برس نومبر میں رونالڈو کے اوول آفس کے دورے کے بعد سامنے آئی، جب وہ ایک سعودی وفد کے ہمراہ وائٹ ہاؤس گئے تھے، دورے کے دوران رونالڈو نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ عشائیہ بھی کیا، ٹرمپ نے اس موقع پر کہا تھا کہ ان کا بیٹا رونالڈو کا مداح ہے اور انہوں نے دورے پر شکریہ بھی ادا کیا۔   
ٹرمپ رونالڈو کے معترف، کھلاڑی کے ہمراہ فٹ بال کھیلتے اے آئی ویڈیو شیئر کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی کلب النصر کے پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سے حالیہ عشایے پر ہونے والی ملاقاتکے اس قدر گرویدہ ہیں کہ انہوں نے کھلاڑی کے ہمراہ فٹبال کھیلتے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کردی   

یہ 2016ء کے بعد رونالڈو کا امریکا کا پہلا دورہ تھا، جب وہ اپنے سابق کلب Real Madrid کے ساتھ پری سیزن ٹور پر امریکا آئے تھے۔

حال ہی میں صدر ٹرمپ فٹبال سرگرمیوں میں بھی متحرک نظر آئے، وہ نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے  فیفا کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں شریک ہوئے، اس کے علاوہ انہیں فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی قرعہ اندازی کے موقع پر افتتاحی فیفا پیس پرائز سے بھی نوازا گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ پیغام ممکنہ طور پر رونالڈو کو میجر لیگ سوکر (MLS) میں مدعو کرنے کی کوشش ہو سکتا ہے، تاکہ ان کی پرانی رقابت لیونل میسی کے ساتھ دوبارہ زندہ ہو سکے، جو اس وقت امریکا میں کھیل رہے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:50 GMT+5 , Processed in 0.045978 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list