|
|
گورنر پنجاب سلیم حیدر(فائل فوٹو)۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ وطن کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے، شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا، چیئرمین پاکستان سویٹ ہوم زمرد خان نے گورنر سلیم حیدر خان کا استقبال کیا۔
گورنر پنجاب نے سویٹ ہومز کے بے سہارا اور یتیم بچوں کے ساتھ افطاری کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ میں سویٹ ہوم کے بچوں کے ساتھ افطاری کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بابرکت مہینے میں اپنے اردگرد سفید پوش افراد بےسہارا بچوں کو کا خیال رکھنا ہے، رمضان المبارک خوشیاں بانٹنے اور رحمتیں سمیٹنے کا مہینہ ہے۔
گورنر سلیم حیدر نے کہا کہ بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے پر دل افسردہ ہے، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز نے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ وطن کا کا دفاع کرنا سب سے مقدم فریضہ ہے، شہداء اور غازی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
انہون نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہوگی تو ہماری افواج وہاں پر موجود دہشت گردوں کو نشانہ بنائیں گی۔ |
|