|
|
تصویر، سوشل میڈیا
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 43 ویں اور سپر ایٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو 188 رنز کا ہدف دیا ہے۔
احمدآباد اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 187 رنز بنائے۔
ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس 45، کپتان ایڈن مارکرم 4، ڈی کوک 6، رائن ریکلٹن 7، مارکو یانسن 2 اور کوربن بوش 5 رنز بناکر پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقہ کے ٹرسٹن اسٹبس 44 اور کاگیسو ربادا صفر رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا 3، ارشدیپ سنگھ 2، ورون چکرورتی اور شیوم دوبے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ |
|