|
|
تصویر سوشل میڈیا۔
بھارتی سنیما کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے کہ رجنی کانتھ اور کمل ہاسن بڑی اسکرین پر دوبارہ ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ آنے والی فلم، جسے فی الحال KHxRK کے نام سے جانا جا رہا ہے، ان دونوں عظیم فنکاروں کا کئی دہائیوں بعد بڑا اشتراک ہوگا۔
اس فلم کے ڈائریکٹر نیلسن دلیپ کمار ہونگے اور ریڈ جائنٹ موویز اسے پروڈیوس کرے گا۔ دلیپ کمار نے اس سے قبل 2023 کی بلاک بسٹر فلم جیلر میں رجنی کانتھ کے ساتھ کام کیا تھا، جس نے انہیں تامل فلم انڈسٹری کے کامیاب ترین ہدایت کاروں میں شامل کر دیا۔
رجنی کانتھ اور کمل ہاسن 1970 اور 1980 کی دہائی میں اکثر ایک ساتھ نظر آتے تھے اور اس دور کو تامل فلموں کا سنہری دور کہا جاتا ہے۔ ان کی مشہور فلموں میں اپوروا راگنگل، مونڈرو مدیچو، آورگل، 16 وایتھنیلے اور نینائتھالے انیککم شامل ہیں۔
ان دونوں کی آخری اور بڑی مشترکہ فلم 1979 کی فینٹسی فلم علاؤالدینم البھوتا ولاکوم تھی، جس کے بعد کمل ہاسن نے 1981 میں تھلّو ملّو میں مختصر کردار ادا کیا۔
پروڈکشن ٹیم نے ردعمل میں ریڈ جائنٹ موویز کے ترجمان نے اس اشتراک کو ’خواب کی تعبیر‘ قرار دیا اور کہا کمل ہاسن اور رجنی کانتھ کو ایک ساتھ لانا ہمارے لیے اعزاز اور تاریخی لمحہ ہے۔ ہم اس فلم کو ان دونوں عظیم فنکاروں کی میراث کا جشن بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔
فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہوا، تاہم یہ تامل، تلگو اور ہندی زبانوں میں ریلیز ہوگی تاکہ پورے بھارت میں شائقین اسے دیکھ سکیں۔
رجنی کانتھ اور کمل ہاسن کی اسکرین پر واپسی نے مداحوں میں زبردست جوش و خروش پیدا کر دیا ہے اور یہ پروجیکٹ موجودہ بھارتی سنیما کی سب سے زیادہ زیرِ بحث فلموں میں شامل ہونے جا رہا ہے۔ |
|