|
|
کپتان ہاکی ٹیم عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام معاملات حل کردیے ہیں۔
اولمپین خواجہ محمد جنید اور اظفر یعقوب کی نگرانی ہونے والا قومی ہاکی ٹیم کا مختصر ٹریننگ کیمپ لاہور میں ختم ہوگیا۔
کیمپ کے آغاز پر کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کی، کوچز نے کھلاڑیوں کو اسکل ورک پر بھی کام کرایا۔
قومی ٹیم جلد اسلام آباد میں صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) محی الدین وانی سے ملاقات کرے گی۔
ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ کھلاڑی مسلسل ہاکی کھیلتے ہوئے آرہے ہیں، امید ہے کھلاڑی کوالیفائنگ راؤنڈ میں اچھا پرفارم کریں گے۔
اس موقع پر کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی اختلاف نہیں، ہم نے ہاکی کھلاڑیوں کے حق کی بات کی، حکومت نے تمام معاملات حل کر دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ اہم ایونٹ ہے، ایونٹ جیت کر ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنا ہدف ہے۔ |
|