Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 651|Reply: 0

میکسیکو کا ڈرگ لارڈ ’ال مینچو‘ فوجی آپریشن میں ہلاک

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203277
Post time 2026-2-23 09:49:25 | Show all posts |Read mode
  

میکسیکو میں منشیات کا بڑا سرغنہ ال مینچو (El Mencho) فوجی آپریشن میں مارا گیا، ال مینچو طاقتور جرائم پیشہ تنظیم سی جے این جی کا سربراہ تھا۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ال مینچو کی ہلاکت بڑی پیش رفت ہے جو میکسیکو، امریکا، لاطینی امریکا اور دنیا کے لیے اہم ہے۔

حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔  

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے آپریشن میں معلومات فراہم کیں، یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا تھا۔

دوسری جانب آپریشن میں ال مینچو کی ہلاکت کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے، جلتی ہوئی گاڑیوں اور مسلح افراد کی جانب سے شاہراہوں کی بندش کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

ریاست جالسکو کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جبکہ امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-23 06:41 GMT+5 , Processed in 0.044684 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list