Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 244|Reply: 0

ذیابیطس کے مریض سحری میں کس طرح کی غذا لیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205796
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

رمضان المبارک کو رحمت، برکت اور خود احتسابی کا مہینہ قرار دیا جاتا ہے، تاہم ذیابیطس میں مبتلا افراد کی ذمے داری اس ماہ میں بڑھ جاتی ہے۔

سحری سے افطار تک طویل دورانیہ، نیند کے معمولات اور ادویات کے اوقات میں تبدیلی، نیز افطار کے وقت اچانک زیادہ کھانا خون میں شوگر کی سطح میں تیزی سے اتار چڑھاؤ کا سبب بن سکتا ہے، چنانچہ ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ روزہ رکھتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

طبی ماہرین کے مطابق متوازن غذا، باقاعدگی سے بلڈ شوگر کی جانچ اور ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرتے ہوئے ذیابیطس کے مریض رمضان میں بھی اپنی صحت بہتر رکھ سکتے ہیں۔   
رمضان میں مسلز کو محفوظ رکھتے ہوئے چربی کیسے کم کی جائے؟

فٹنس کے حوالے سے سنجیدہ افراد کے لیے اصل چیلنج پٹھوں (مسلز) کو نقصان پہنچائے بغیر چربی کم کرنا ہے۔   

سحری نہ کرنے یا صرف ہلکی پھلکی غذا پر گزارا کرنے سے شوگر کے اچانک کم ہونے کا خطرہ بڑھا سکتا ہے، اس لیے سحری ایسی ہونی چاہیے جو دیر تک توانائی فراہم کرے اور شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں مدد دے۔

ماہرِ صحت ذیابیطس کے مریضوں کے خدشات کو کم کرتے ہوئے سحری کے لیے موزوں غذائی منصوبہ تجویز کرتے ہیں۔

طبی ماہر کے مطابق سحری میں جب روٹی بنائیں تو گندم کے آٹے میں تھوڑی مقدار میں جو کی شامل کریں اور اس کے ساتھ پروٹین کا مناسب حصہ بھی لازمی رکھا جائے۔  

پروٹین کی ضروری مقدار پوری کرنے کے لیے انڈے یا چکن کا استعمال بہترین ہے، مزید برآں صحت مند چکنائی کا استعمال اور وافر مقدار میں پانی پینا بھی ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق ذیابیطس کے مریضوں کو چاہیے کہ وہ سحری میں تلی ہوئی، چکنی اور زیادہ مسالے دار غذاؤں سے پرہیز کریں اور میٹھی اشیاء کا سختی سے اجتناب کریں۔

مٹھاس کے قدرتی متبادل کے طور پر اسٹیویا کے پتے پیس کر مشروبات میں شامل کریں۔

طبی ماہر اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ خون میں شوگر کی سطح کی باقاعدہ نگرانی کی جائے، ذیابیطس کے مریض سحری کے بعد، افطار سے قبل اور روزہ کھولنے کے بعد شوگر لیول ضرور چیک کریں تاکہ رمضان المبارک کے دوران صحت کو برقرار رکھا جا سکے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:44 GMT+5 , Processed in 0.046236 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list