Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 308|Reply: 0

شادی کا سوچ کر مجھے پینک اٹیک ہوتے تھے: بشریٰ انصاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205802
Post time 7 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹوز

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی ہدایت کار و اداکار اقبال حسین سے کس دلچسپ انداز میں طے پائی۔

دونوں نے نجی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی اور کیریئر سے متعلق یادگار واقعات شیئر کیے۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے ان کے پروپوزل کے لیے ہامی بھرنے میں تقریباً ڈیڑھ سال کا عرصہ لگا، شادی کا سوچ کر مجھے پینک اٹیک ہوتے تھے۔

اقبال حسین نے بتایا کہ جب میری پہلی ملاقات بشریٰ انصاری سے ہوئی تو میں یورپ جانے کی تیاری کر رہا تھا کیونکہ مجھے ایک فلم اسکول میں داخلہ مل چکا تھا، اُس وقت بشریٰ انصاری ایک ڈرامے میں اداکاری کر رہی تھیں جس کی ہدایت کاری میں کر رہا تھا، میں یہ منصوبہ مکمل کر کے بیرونِ ملک روانہ ہونے کا ارادہ رکھتا تھا۔

اقبال حسین نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ اُس دوران بشریٰ انصاری میرے لیے رشتہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔

انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دن گاڑی میں بیٹھے ہوئے بشریٰ نے مجھ سے کہا کہ یہ جو حجاب پہنے خواتین ہیں، یہ میری جاننے والی ہیں اور امریکا میں رہتی ہیں، یہ تمہیں دیکھنے آ رہی ہیں، تمہیں ان میں سے کسی سے شادی کر لینی چاہیے۔   
میرے سابق شوہر روایتی پاکستانی مرد تھے: بشریٰ انصاری

ان کا کہنا تھا کہ میرے سابق شوہر اقبا‌ل انصاری کی توجہ اکثر گھریلو کاموں اور سرگرمیوں پر مرکوز رہتی تھی کہ میں کیا کر رہی ہوں اور کیا نہیں۔    

اقبال حسین نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ میں اکیلے رہ کر مطمئن ہوں اور شادی کی ضرورت محسوس نہیں کرتا، اس پر بشریٰ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پھر اکیلے ہی رہو، لیکن شادی کر لو۔

57 سالہ ہدایت کار نے بتایا کہ بالآخر میں نے یہ پیشکش خود بشریٰ انصاری کو کر دی، میں نے اُن سے کہا کہ آپ بھی تو سنگل ہیں، آپ مجھ سے شادی کیوں نہیں کر لیتیں؟

انہوں نے بتایا کہ چند روز بعد بشریٰ انصاری کی بہن اسماء عباس نے مجھے فون کیا اور پوچھا کہ کیا آپ واقعی سنجیدہ ہیں یا بڑی بہن سے مذاق کر رہے ہیں، جس پر میں نے واضح کیا کہ میں سنجیدہ ہوں، جس کے بعد ہم دونوں کی شادی طے پا گئی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 10:56 GMT+5 , Processed in 0.045608 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list