Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 752|Reply: 0

ایپسٹین کی فائلز میں ٹرمپ، انکی انتظامیہ اور خاتون اوّل میلانیا کے نام شامل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203663
Post time Half hour(s) ago | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

بدنامِ زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی فائلز میں ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں اور ٹرمپ کی انتخابی مہم کو عطیہ دینے والے اہم لوگوں کے ساتھ ساتھ خود صدر ٹرمپ اور خاتونِ اوّل ملانیا ٹرمپ کے نام بھی شامل ہیں۔

معروف صحافی منزہ صدیقی کے مطابق ابھی تک جتنی ایپسٹین فائلز ریلیز ہوئی ہیں، اُن میں صدر ٹرمپ سے وابستہ کم از کم 11 افراد کے نام بار بار آئے ہیں۔ ان لوگوں کے خلاف کسی جرم کے ٹھوس ثبوت موجود نہیں لیکن بعض افراد پر چونکا دینے والے رویّوں کے الزامات ہیں جبکہ کچھ نے ایسپٹین سے اپنے تعلقات کے بارے میں جھوٹ بولا۔

نمبر 1 ڈونلڈ ٹرمپ: غیر سنسر شدہ ایپسٹین فائلوں تک رسائی رکھنے والے رکنِ کانگریس جمی راسکن کے مطابق ان فائلز میں ٹرمپ کے دس لاکھ سے زائد حوالہ جات سامنے آئے۔    
ایپسٹین دستاویزات: بے شمار بااثر افراد سے متعلق مزید انکشافات

ایپسٹین سے متعلق تازہ دستاویزات کے اجراء نے بین الاقوامی اشرافیہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا   

نیو یارک ٹائمز کے مطابق سنسر شدہ 5,300 سے زیادہ فائلوں میں ٹرمپ، ان کی اہلیہ اور فلوریڈا میں واقع ان کے مارالاگو کلب کے اڑتیس ہزار سے زائد حوالہ جات موجود ہیں۔ حتی کہ FBI کی ایک ٹپ شیٹ میں صدر ٹرمپ کا نام جنسی زیادتی کے کئی واقعات میں آیا ہے۔

نمبر 2 ہاورڈ لُُٹ نک: تازہ ایپسٹین فائلوں کے مطابق امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک اور ایپسٹین 2014 تک کاروباری شراکت دار رہے۔ تعلق صرف کاروبار تک محدود نہیں تھا، خاندانی روابط بھی تھے۔   
ایپسٹین نے مجھے اپنے سیاہ راز بتائے: زندہ بچ جانے والی متاثرہ خاتون کی میڈیا سے گفتگو

بدنامِ زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین کے جنسی استحصال کی شکار رہنے والی خاتون رینا اوہ نے برسوں تک جاری رہنے والے نفسیاتی اور جسمانی استحصال کی دل دہلا دینے والی تفصیلات بیان کی ہیں۔   

نمبر 3 ڈاکٹر مہمت اوز: ٹرمپ کے سینٹرز فار میڈیکیئر اینڈ میڈیکیڈ سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مہمت اوز اور اُن کی اہلیہ نے 2016 میں اپنے گھر پر ویلنٹائنز تقریب میں ایپسٹین کو مدعو کیا۔ دعوت سے پہلے اوز نے ایپسٹین کو خفیہ کوڈ والی ای میل بھیجی تھی۔

نمبر 4 ٹام بیرک: ٹرمپ کے ترکی میں امریکی سفیر اور شام کے لیے خصوصی ایلچی ٹام بارک کے نشانات ایپسٹین فائلوں میں ہر جگہ ملتے ہیں، جہاں اُن کا نام 500 سے زائد مرتبہ آیا ہے، اور یہ حوالہ جات ماضی میں 2002 تک جاتے ہیں۔

نمبر 5 جان فیلن: امریکی بحریہ کے وزیر جان فیلن کا نام ایک فلائٹ لاگ میں آیا جس کے مطابق ایپسٹین پر فردِ جرم عائد ہونے سے چند ماہ پہلے اُنہوں نے ایپسٹین کے نجی طیارے پر سفر کیا۔

نمبر 6 رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر: ٹرمپ کے وزیرِ صحت اور مقتول امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا نام ایپسٹین کی ساتھی مجرم گھسلین میکسویل نے خود لیا ہے۔   
ایپسٹین فائلز اور سچ جھوٹ

امریکی محکمہ انصاف نے 30 جنوری کو جنسی جرائم کے مجرم...   

نمبر 7 کیون وارش: ٹرمپ کے نامزد کردہ اگلے ممکنہ فیڈرل ریزرو چیئرمین کیون وارش کا نام ایپسٹین فائلوں میں 2010 کی کرسمس پارٹی کے مہمانوں کی فہرست میں شامل ہے۔

نمبر 8 پاؤلو زامپولی:عالمی شراکت داری کے لیے ٹرمپ کے خصوصی نمائندے زامپولی 2010 تک کم عمر بچوں سے جنسی جرائم کے مرتکب ایپسٹین کو تقاریب میں مدعو کرتے رہے۔  

نمبر 9 ایلون مسک:گزشتہ سال صدر ٹرمپ سے اختلافات کے دوران ارب پتی ایلون مسک نے ٹوئٹ کیا تھا کہ ایپسٹین فائلوں کے منظرِ عام پر نہ آنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ اُن میں شامل ہیں۔ یہ بات اپنی جگہ لیکن ایلون مسک کا اپنا نام بھی ایپسٹِن فائلوں میں ایک ہزار سے زائد مرتبہ آیا ہے۔  

نمبر 10 پیٹر تھیل:ارب پتی پیٹر تھیل کبھی ٹرمپ اور سیلیکون ویلی کے سربراہان کے درمیان ملاقاتیں کرانے پر شیڈو صدر کہلاتے تھے۔ ایپسٹین فائلز میں اُن کی 2016 کے صدارتی انتخاب کی صورتحال پر گفتگو شامل تھی۔   
ایپسٹین کے سیاستدانوں، کاروباری اور عالمی شخصیات سے روابط، نئی تفصیلات جاری

کراچی ایپسٹین کے سیاستدانوں، کاروباری شخصیات...   

نمبر 11 میلانیا ٹرمپ؟:2002 میں میلانیا نامی ایک خاتون نے ایسٹین کی ساتھی خاتون مجرم گھسلین میکسویل کو ایک گرمجوش ای میل لکھی۔ متعدد رپورٹرز اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے اُس میلانیا کی شناخت خاتونِ اوّل کے طور پر کی ہے، جو اُس وقت میلانیا Knauss کے نام سے جانی جاتی تھیں۔ ملانیا اور گھسلین میکسویل دونوں، ٹرمپ اور ایپسٹین کے ساتھ وقت گزارتی تھیں جس کے تصویری شواہد فائلز میں موجود ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 02:54 GMT+5 , Processed in 0.059217 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list