Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 174|Reply: 0

بروکولی وٹامنز سے بھرپور انتہائی مفید سبزی ہے، یہ زیادہ استعمال کرنا چاہیے، ماہرین

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203663
Post time 2026-2-24 04:00:44 | Show all posts |Read mode
  

ماہرین غذائیات کے مطابق گوبھی کے پھول، بروکولی یا شاخ گوبھی ایک وٹامنز سے بھرپور اور ہمہ جہت اور انتہائی مفید سبزی ہے جسے ہر کسی کو زیادہ مقدار میں استعمال کرنا چاہیے۔

بروکلی ان سبزیوں میں سے ایک ہے جو کھانے کی میز پر تقسیم پیدا کر دیتی ہے۔ ماہرین غذائیت اسے بہت سراہتے ہیں، بچے اسے ناپسند کرتے ہیں اور بالغ افراد اسے صرف اس لیے برداشت کرتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کے لیے مفید ہے۔

لیکن ایک ایسی سائیڈ ڈش کے طور پر اپنی شہرت سے ہٹ کر جسے مجبوری میں قبول کیا جاتا ہے، بروکلی دراصل ایک نہایت دلچسپ پودا ہے جسے پکانے کے انداز کی ایک طویل تاریخ ہے۔ نباتاتی اعتبار سے بروکلی براسیکا خاندان سے تعلق رکھتی ہے، جس میں بند گوبھی، گوبھی کے پتے، پھول گوبھی اور برسلز اسپراؤٹس بھی شامل ہیں۔  

اس کا نام اطالوی لفظ بروکولو سے نکلا ہے، جس کا مطلب ہے گوبھی کا پھول دار تاج اور جب آپ اسے دیکھتے ہیں تو یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ موٹے اور قابل خوردنی تنوں کے اوپر سبز رنگ کی کلیوں کے گچھے ہوتے ہیں، دراصل ہم جو کھاتے ہیں وہ ایک ناپختہ پھول ہوتا ہے۔

تاریخی ریکارڈ سے پتہ چلتا ہے کہ بروکلی کی کاشت سب سے پہلے بحیرہ روم کے علاقے میں لگ بھگ دو ہزار سال سے اٹلی میں کی گئی تھی۔ قدیم رومیوں کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس کی ابتدائی اقسام کھاتے تھے اور جنگلی بند گوبھی کی افزائش کے ذریعے اسے عہد حاضر کی سبزی کی شکل دی گئی۔

تاہم برطانیہ میں اسے 18ویں صدی تک مقبولیت حاصل نہ ہو سکی، جب اسے پہلی بار اطالوی اسپراگس کہا گیا۔ یہ سبزی امریکہ میں بہت بعد میں پہنچی، جہاں اسے 20ویں صدی کے اوائل میں اطالوی تارکین وطن نے متعارف کروائی اور 1920 کی دہائی میں یہ عام استعمال میں آئی۔

بروکلی کے ساتھ تاریخی تعلق کی بدولت اطالوی کھانے آج بھی اس سبزی اور اس کی متعلقہ اقسام کو نہایت خوبصورتی سے استعمال کرتے ہیں۔ لہسن، مرچ اور نرم تنوں کے ساتھ پاستا ہو یا زیتون کے تیل میں بھنی ہوئی بروکلی، وہ مزیدار کھانوں کی ایک طویل فہرست پیش کرتے ہیں جو اس سے دور بھاگنے والے بچوں کو بھی پسند آسکتی ہے۔

چین میں بروکولی (جو مخصوص چینی ورائٹی والی ہوتی ہے) کو عموماً تیزی سے اسٹیئر فرائی کیا جاتا ہے تاکہ اس کی خستگی اور غذائی اجزاء محفوظ رہیں۔ بھارت میں یہ مصالحے دار سبزیوں اورکری میں استعمال ہوتی ہے۔ برطانیہ میں یہ سبزی اب اتوار کے روایتی کھانوں میں زیادہ ابلی ہوئی اور نرم حالت سے نکل کر روسٹنگ ٹرے، گرین باؤلز اور گرین اسمودھیز تک جا پہنچی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 02:56 GMT+5 , Processed in 0.045448 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list