|
|
سوشل میڈیا
ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو صدر ٹرمپ کے آئندہ اقدامات کے انتظار کا کہہ دیا گیا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو ایس ایم ایس پیغامات موصول ہوئے ہیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آئندہ اقدامات تک انتظار کرنے کا کہا گیا ہے۔
دوسری طرف ایرانی جامعات میں طلباء نے حکومت مخالف احتجاج شروع کیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق 8 یونیورسٹیوں میں دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔
طلباء مظاہرین نے انقلاب ایران سے پہلے کے ایرانی پرچم لہرائے اور موجود حکومت اور سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کے خلاف نعرے بازی کی۔
رپورٹ کے مطابق ایران کی کچھ جامعات میں طلباء مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ |
|