|
|
یورپین خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے کہا ہے کہ ایران کی صورتحال بہت بہت سنگین ہے، ہمیں اس خطے میں ایک اور جنگ کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس پہلے ہی بہت کچھ ہے۔
کایا کالس نے ان خیالات کا اظہار برسلز میں یورپین فارن افئیرز کونسل کے اجلاس سے قبل گفتگو میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس صورتحال سے نکلنے کیلئے سفارتی راستے پر زور دیا ہے اور ہم اس میں اپنا حصہ ڈالنے کیلئے بھی تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف جوہری مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ بیلسٹک میزائل پروگرام اور ایران کے ساتھ دیگر خدشات بھی ہیں۔
کایا کالس نے مزید کہا کہ یہ درست ہے کہ پہلے کے مقابلے میں ایران اس وقت اپنے کمزور ترین موڑ پر ہے، لیکن ہمیں واقعی اس وقت کو سفارتی حل تلاش کرنے کیلئے استعمال کرنا چاہیے۔ |
|