Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 479|Reply: 0

برطانیہ، شیڈو ہوم سیکرٹری کی نقاب پر پابندی لگانے کی تجویز

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203696
Post time 2026-2-24 13:06:44 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

شیڈو ہوم سیکرٹری ضیاء یوسف نے برطانیہ میں نقاب پر پابندی لگانے کی تجویز پیش کردی۔

ضیاء یوسف نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کے ڈیجیٹل دور میں بعض لوگ چہرے کو ڈھانپ کر نگرانی کے عمل سے باہر نکل سکتے ہیں لہٰذا چہرے ڈھانپنے پر پابندی کے حوالے سے قانونی ساز نسلی برادریوں کے انضمام میں معاون ثابت ہوگی اور عوام کو زیادہ محفوظ تصور کرانے کے لیے موزوں ہوگی۔

ڈوور میں ایک تقریب کے دوران نائجل فریگ نے بھی انکی تجویز کی بھرپور حمایت کی ہے، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضیاء یوسف نے جون میں ریفارم کے چیئرمین کے عہدے سے نقاب پر پابندی کے تنازعہ کے بعد استعفیٰ دیدیا تھا۔

ضیاء یوسف نے اب اپنی پالیسی کو کلیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر نقاب پر پابندی کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، اگر کوئی شخص نقاب کا سہارا لیکر سی سی ٹی وی مانیٹرنگ کے عمل سے باہر نکل جاتا ہے تو یہ مضحکہ خیز عمل ہوگا۔

نائیجل فریگ نے حال ہی میں ایک نیو کیسل میں ہونیوالے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ نیو کیسل میں پرہجوم مقام پر ایک شخص نے چہرے پر ماسک پہن کر کھڑکیوں کو توڑا جس کی شناخت مشکل ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ فرانس کے شہر لیون میں نقاب پوش افراد نے ایک طالبعلم کو ہلاک کردیا، ایسے واقعات کا تدارک نئی قانون سازی سے ہی ممکن ہوگا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 09:13 GMT+5 , Processed in 0.044345 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list