Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 446|Reply: 0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق رپورٹس جھوٹی قرار دے دیں

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205754
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اِن میڈیا رپورٹس کو سختی سے مسترد کر دیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوج کے اعلیٰ جنرل ڈین کین نے ایران پر ممکنہ حملے کے خطرات سے آگاہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ رپورٹس ’سو فیصد غلط‘ ہیں، جنرل ڈین کین کا مؤقف یہ ہے کہ اگر ایران کے ساتھ جنگ ہوئی تو امریکا اسے ’آسانی سے جیت‘ سکتا ہے۔

’واشنگٹن پوسٹ‘ نے رپورٹ کیا تھا کہ جنرل کین نے ایک حالیہ ملاقات میں ٹرمپ کو بتایا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں امریکا کو اسلحے کی کمی، علاقائی اتحادیوں کی محدود حمایت اور ایرانی جوابی کارروائی جیسے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے جس سے جنگ طویل ہو سکتی ہے اور امریکی جانی نقصان کا خطرہ بھی موجود ہے۔   
ڈیل نہیں ہوئی تو یہ ایران کے لیے بہت برا دن ہوگا، ٹرمپ

امریکی عہدیدار کے مطابق ٹرمپ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈکشنر جمعرات کو ایرانی وفد سے جنیوا میں ملاقات کریں گے۔   

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اسرائیل اور یوکرین کی مدد کے باعث امریکی اسلحے کے ذخائر پہلے ہی دباؤ کا شکار ہیں، خاص طور پر میزائل دفاعی نظام اور گولہ بارود وغیرہ۔

اس رپورٹ پر جنرل کین کے دفتر نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی ذمے داری سول قیادت کو مختلف فوجی آپشنز اور ان سے جڑے خطرات اور اثرات سے آگاہ کرنا ہے جبکہ حتمی فیصلے سیاسی قیادت کرتی ہے۔

ادھر امریکی میڈیا ادارے ’ایکسیئس‘ (Axios) کے مطابق جنرل کین گزشتہ چند ہفتوں سے ایران سے متعلق بریفنگ دینے والے واحد فوجی اہلکار ہیں جبکہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر کو جنوری کے بعد صدر ٹرمپ سے ملاقات کا موقع نہیں ملا۔

ایکسیئس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ جنرل کین ایران کے معاملے میں محتاط رویہ رکھتے ہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ ایران کے خلاف کسی بڑی کارروائی میں امریکا ایک طویل اور پیچیدہ جنگ میں پھنس سکتا ہے۔

گزشتہ روز صدر ٹرمپ نے اِن خبروں کو ’فیک نیوز‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل کین نے کبھی ایران کے خلاف کارروائی کی مخالفت نہیں کی اور اگر حکم دیا گیا تو وہ مکمل طاقت سے کارروائی کریں گے۔   
ایران: حکومت مخالف مظاہرین کو ٹرمپ کے آئندہ اقدامات کے انتظار کا پیغام موصول

ایران میں حکومت مخالف مظاہرین کو صدر ٹرمپ کے آئندہ اقدامات کے انتظار کا کہہ دیا گیا۔   

واضح رہے کہ امریکا گزشتہ چند ہفتوں سے مشرقِ وسطیٰ میں بڑی فوجی تیاری کر رہا ہے۔

ایران کا کہنا ہے کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم اس نے امریکا کے بعض سخت مطالبات کو مسترد کر دیا ہے جن میں جوہری پروگرام، میزائل صلاحیت اور علاقائی گروہوں کی حمایت شامل ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 09:02 GMT+5 , Processed in 0.048241 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list