|
|
—فائل فوٹو
پنجاب کے تمام خطرناک عمارتوں والے اسکولز کو خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔محکمۂ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا۔
محکمۂ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔
محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے تمام خطرناک اور جزوی خطرناک اسکولز کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری اسکولز کی بلڈنگز پر سائن بورڈ آویزاں کیے جائیں
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی ناخوشگوار واقعے کی ذمے داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔ |
|