Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 697|Reply: 0

بھارت کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کیوں ہوئی؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203801
Post time 2026-2-24 16:21:59 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹو  

قومی کرکٹر احمد شہزاد نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی جنوبی افریقا کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کی وجہ بتا دی۔

احمد شہزاد نے ’جیو نیوز‘ کے مشہور پروگرام ’ہارنا منع ہے‘ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں بھارت کی جنوبی افریقا سے شکست کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کی موجودگی میں جو اتحاد تھا وہ اب نظر نہیں آ رہا، موجودہ ٹیم کھیل کے دوران اگر پہلے بیٹنگ کرے تو میچ جیت لیتی ہے لیکن اگر پہلے فیلڈنگ کرے تو مخالف ٹیم کی جانب سے ملنے والے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دباؤ برداشت نہیں کر پا رہی اور مشکلات کا شکار ہو رہی ہے۔

احمد شہزاد نے کہا کہ بھارتی ٹیم میں بولرز کی تعداد بھی کم ہے، اگرچہ جسپریت بمراہ نے اچھی کوشش کی صورتِ حال پر قابو پانے کی لیکن اچھے آپشن کم ہونے کی وجہ سے بھارتی ٹیم کو بہت مشکل ہوئی۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ کہیں نہ کہیں کسی مضبوط ٹیم کے خلاف بھارت کا یہ ٹیم کمبی نیشن مشکل میں پڑے گا اور اب جنوبی افریقا سے میچ کے دوران بھارتی ٹیم بے نقاب ہو چکی ہے۔

  
جنوبی افریقہ نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے کر گزشتہ فائنل کا حساب چکتا کردیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 43 ویں اور سپر ایٹ مرحلے کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی۔   

احمد شہزاد نے بھارتی ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر کی حکمتِ عملی پر بھی تنقید کی۔

اُنہوں نے کہا کہ گوتم گمبھیر کی سیاست نے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پورا چہرہ خراب کیا ہوا ہے۔

احمد شہزادہ نے کہا کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو بھارت کی ٹیم ابھی بھی اتنی بری نہیں ہے لیکن اس ٹیم کی سلیکشن جس انداز سے کی گئی اور پھر جس طرح کی حکمتِ عملی کے ساتھ بھارتی ٹیم میدان میں اتر رہی ہے وہ ٹھیک نہیں ہے، جیسے ابھی جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کو باہر بٹھا دینے کا فیصلہ مجھے نہیں معلوم کیا سوچ کر کیا گیا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اب ایسی حکمتِ عملی اور کارکردگی کے ساتھ تو بالکل نہیں لگتا کہ بھارت سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے 43 ویں اور سپر 8 مرحلے کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76 رنز سے شکست دی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 12:27 GMT+5 , Processed in 0.046638 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list