Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 787|Reply: 0

پاک انگلینڈ مقابلے میں جوفرا آرچر کا سامنا کرنا بڑا مسئلہ نہیں: صاحبزادہ فرحان

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203843
Post time 2026-2-24 17:41:14 | Show all posts |Read mode
  —فائل فوٹوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا سامنا کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کا اہم مقابلہ آج ہو گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ پاکستان میں بھی 145 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے بولرز کا سامنا کرتے رہتے ہیں، اس لیے جوفرا آرچر کا سامنا کرنا کوئی غیر معمولی بات نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ میرے خلاف منصوبہ بندی کر کے آئیں گے، لیکن میں نے بھی ان کے خلاف اپنی حکمتِ عملی تیار کر رکھی ہے۔   
ٹی 20 ورلڈ کپ : پاکستان اور انگلینڈ کے سپر ایٹ میچ سے قبل موسم کیسا ہو گا؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سپر ایٹ مرحلے کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔    

واضح رہے کہ فرحان اس وقت جاری 20 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں، انہوں نے 4 اننگز میں 220 رنز 73.33 کی اوسط سے اسکور کیے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ سپر ایٹ مرحلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ کولمبو میں بارش کے باعث منسوخ ہو گیا تھا، جس کے بعد قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے فتح درکار ہے۔

اگر پاکستان کو شکست ہوتی ہے تو اسے ناصرف شریک میزبان سری لنکا کو شکست دینا ہو گی بلکہ گروپ 2 کے دیگر میچوں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا پڑے گا۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ مقابلوں میں اب تک انگلینڈ کے خلاف کامیابی نہیں ملی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 14:13 GMT+5 , Processed in 0.049310 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list