Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 844|Reply: 0

مسنگ پرسن کیس، 1 لاپتہ شخص پشاور ہائیکورٹ میں پیش

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203843
Post time 2026-2-24 17:41:16 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے دوران ایک لاپتہ شخص پیش ہو گیا۔

پشاور ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد سے متعلق دائر درخواستوں پر چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے سماعت کی۔

دورانِ سماعت ایک لاپتہ شخص عدالت میں پیش ہو گیا، وکیلِ درخواست گزار نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مذکورہ شخص واپس آ چکا ہے۔   
پشاور ہائیکورٹ: خاتون جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا

عدالت کا کہنا ہے کہ غیر تسلی بخش جواب اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر سزا سنائی گئی ہے۔   

چیف جسٹس نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ کو کون لے کر گیا تھا؟ جس پر درخواست گزار نے جواب دیا کہ مجھے ایس پی سٹی لے کر گئے تھے۔

اسی کیس میں ایک لاپتہ بیٹے کی بازیابی کے لیے اس کی والدہ بھی عدالت میں پیش ہوئیں۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر پولیس لاپتا شخص کے دوستوں سے تفتیش کرے تو ممکن ہے شواہد مل جائیں۔

چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ریمارکس دیے کہ شہریوں کا تحفظ حکومت کی آئینی ذمے داری ہے۔

عدالت نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مکمل تفتیش کر کے آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ پیش کی جائے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 14:15 GMT+5 , Processed in 0.052366 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list