شکارپور کے علاقے محمود پور کچے میں پولیس آپریشن میں کمالانی گینگ کا ڈاکو شہزادو ہلاک ہو گیا۔
ایس ایس پی کے مطابق مارا گیا ڈاکو گزشتہ رات پولیس اہل کار کو شہید کرنے میں ملوث تھا۔
اس حوالے سے وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پولیس کلنگ میں ملوث ڈاکووں کے خلاف کامیاب ایکشن پر پولیس کا مورال بلند ہوا ہے۔
ڈاکوؤں کیخلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں، وزیر داخلہ سندھ
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کے خلاف کافی کامیابیاں مل چکی ہیں۔
صوبائی وزیرِ داخلہ نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایکشن مزید تیز کر کے ڈاکوؤں کا گھیراؤ کیا جائے۔
دوسری جانب ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکار صغیر سنجرانی کی نمازِ جنازہ شکار پور میں ادا کر دی گئی۔
پولیس ہیڈ کوارٹر میں شہید اہل کار کو پولیس کے خصوصی دستے نے سلامی پیش کی۔
پولیس اہلکار صغیر سنجرانی گزشتہ رات زرخیل چوکی پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہید ہوا تھا۔