پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ کراچی بھی لاہور کی طرح ترقی یافتہ اور خوبصورت نظر آئے۔
نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران سونیا حسین نے بتایا کہ میں حال ہی میں بسنت کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے لاہور گئی تھی اور وہاں بہتر سڑکوں اور خوبصورت ماحول کو دیکھ کر متاثر ہوئی۔
سونیا نے کہا کہ ہم ابھی بسنت منانے کے بعد لاہور سے واپس آئے ہیں، انہوں نے شہر کو بہت خوبصورت بنا دیا ہے، کاش کوئی ہمارے کراچی کے لیے بھی یہی کرے۔
سونیا حسین کا اداکاری چھوڑنے کا عندیہ، اداکاری کے بعد کیا کر رہی ہیں؟
پاکستان شوبز انڈسٹری معروف اداکارہ سونیا حسین نے اداکاری چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔
انہوں نے دونوں شہروں کا موازنہ کرتے ہوئے سڑکوں کی حالت کو سب سے بڑا فرق قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں ہماری گاڑی بلکل آسانی سے چلتی ہے اور ہم حیران ہیں کہ ایک بھی جھٹکا نہیں آیا، یہ سب اچھی سڑکوں کی وجہ سے ہے۔
واضح رہے کہ سونیا حسین پاکستان کی نمایاں ٹی وی اداکاراؤں میں شامل ہیں، انہوں نے 2011ء میں اپنے اداکاری کے کیریئر کی شروعات کیں اور کئی ڈراموں میں شاندار پرفارمنس کے ذریعے شہرت حاصل کی، انہوں نے کئی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔