Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 253|Reply: 0

’ورک فرام ہوم‘ سے انکار پر بہترین ملازم مستعفی، کمپنی مالک کی پچھتاوے سے پھرپور پوسٹ وائرل

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203891
Post time 2026-2-24 19:38:02 | Show all posts |Read mode
  
— فائل فوٹو

دبئی میں قائم ایک کمپنی کے شریک بانی نے انتظامی غلطی تسلیم کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ورک فرام ہوم کی ایک سادہ درخواست مسترد کرنے کے باعث ان کا بہترین ملازم ادارہ چھوڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی کی کمپنی کے مالک کا مذکورہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ ان پر وائرل ہو گیا۔

کمپنی کے شریک بانی ملک اے نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں نے ایک اعلیٰ کارکردگی دکھانے والی ملازمہ کو خاص طور پر جمعے کے روز گھر سے کام کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا، حالانکہ اس کا کام زیادہ تر خودمختار نوعیت کا تھا۔   

انہوں نے لکھا کہ میں نے سوچا اگر میں ہاں کہہ دوں تو باقی سب بھی یہی مطالبہ کریں گے، دفتر جمعے کو خالی ہو جائے گا اور معاملہ قابو سے باہر ہو جائے گا۔

کمپنی کے شریک بانی نے بتایا کہ ملازمہ نے اس فیصلے پر بحث نہیں کی اور صرف اوکے کہہ دیا، تاہم 2 ماہ بعد مذکورہ ملازمہ نے استعفیٰ دے دیا۔    
’ورک فرام ہوم‘ کو چھٹی کے مترادف قرار دینے پر ملازم نے استعفیٰ دیدیا

کمپنی کے ماحول سے تنگ آکر 23 سالہ ملازم نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔   

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایگزٹ انٹرویو میں مذکورہ ملازمہ نے بتایا کہ اگرچہ جمعے کا معاملہ بنیادی وجہ نہیں تھا، لیکن اسی لمحے اسے احساس ہوا کہ اس پر اعتماد نہیں کیا جا رہا، معلوم ہوا کہ وہ روزانہ 2، 2 گھنٹے کا سفر کرتی تھی اور جمعے کا ٹریفک سب سے زیادہ مشکل ہوتا تھا۔

اس واقعے سے سبق حاصل کرتے ہوئے ملک اے نے لکھا کہ بعض اوقات جس چیز کو ہم انتشار سمجھتے ہیں، وہ دراصل وفاداری پیدا کرتی ہے۔  

انہوں نے اعتراف کیا کہ میں نے ایک ایسے مسئلے کے خوف سے انکار کیا جو ابھی وجود میں بھی نہیں آیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ اب میں ہر معقول درخواست منظور کر لیتا ہوں اور اندازہ لگائیں کہ دفتر تباہ نہیں ہوا، کسی نے ناجائز فائدہ نہیں اٹھایا، لوگ بس بہتر کام کرتے ہیں۔

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد صارفین نے تبصرہ کیا کہ اکثر ادارے ملازمین کی قدر اُس وقت کرتے ہیں جب وہ جا چکے ہوتے ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 15:51 GMT+5 , Processed in 0.046878 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list