Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 57|Reply: 0

ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی کو دوسری ڈوز دی گئی ہے: اعظم نذیر تارڑ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
205754
Post time 6 day(s) ago | Show all posts |Read mode
  
اعظم نذیر تارڑ---فائل فوٹو

وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت کے لیے دعاگو ہیں، ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد ان کو دوسری ڈوز دی گئی ہے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران وزیر قانون نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کل بانیٔ پی ٹی آئی کو شیڈول کے مطابق ان کی مرضی کے ساتھ پمز لے جایا گیا، چار ماہر ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا، جیل مینول میں نہیں لکھا کہ قیدی کی منشا کے مطابق علاج ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کا تعین سیکیورٹی اور لا اینڈ آرڈر کی وجہ سے کیا جاتا ہے، جب ٹریفک کا بوجھ کم ہو تو اسپتال لایا جاتا ہے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الشفا آئی اسپتال سے ڈاکٹر ندیم اور پروفیسر عارف پمز سے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کو پروفیسر آف جنرل ہیلتھ نے بھی چیک کیا، کوئی ہیجان والی بات نہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق بیان پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے مشورے پر دے رہا ہوں۔

اِن کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ بااختیار ہے، ایگزیکٹو بھی بااختیار ہے، بانیٔ پی ٹی آئی بدقسمتی سے سزا یافتہ ہیں، اِنہیں نکالنے کا اختیار صرف عدالتوں کے پاس ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ وہ سابق وزیرِ اعظم ہیں تو ان کا کیس سب کو پیچھے کر کے سنا جائے۔

وزیرِ قانون نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان نے بورڈ آف پیس میں شرکت کر کے فلسطین کے عوام کا مقدمہ لڑا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-3-2 08:54 GMT+5 , Processed in 0.045831 second(s), 23 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list