پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ہم دوستوں کا تو چناؤ کر سکتے ہیں لیکن ہمسایوں کا نہیں، پاکستان اور ایران دو برادر ہمسایہ ممالک ہیں۔ خطے میں تبدیلیوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران مزید قریب آئے۔
پاک ایران تعلقات اور خطے میں طویل المدت شراکت داری کے موضوع پر عوامی مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا اسلامی انقلاب کے فوری بعد امریکا ایران تعلقات خراب ہوئے، اس وقت مشرق وسطٰی و برصغیر کا خطہ تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم پاکستان کے شکر گزار
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنیوا میں ایران کے حق میں اصولی مؤقف اختیار کرنے پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انھوں نے کہا کئی ملک امریکا ایران مذاکرات کسی معاہدے پر پہنچنے اور خطے میں جنگ نہ ہونے کے حق میں ہیں، پاکستان اور بھارت، ایران، اسرائیل کے درمیان جنگ ہوئی۔
ایرانی سفیر نے کہا یہ تبدیلیاں خطے میں مزید تبدیلیوں کا باعث بنیں، ان تبدیلیوں کے نتیجے میں پاکستان اور ایران مزید قریب آئے، دونوں ممالک کو درپیش اکثر خطرات بھی مشترکہ ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو درپیش ایک مشترکہ خطرہ علیحدگی پسند تنظیمیں اور گروہ ہیں، زیادہ تر علیحدگی پسند تنظیموں اور گروہوں کو مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کو اس خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان اور ایران غزہ و فلسطین پر صیہونی جارحیت کے مخالف ہیں۔
پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا پاکستانی میڈیا کا شکریہ
اسلام آباد پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا...
انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک مختلف علاقائی و عالمی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان نے سلامتی کونسل میں ایران مخالف امریکی و صیہونی قرار داد کی مخالفت کی۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ہمیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تناؤ پر تحفظات ہیں، ہم اپنی استطاعت کے مطابق اس تناؤ کے خاتمے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ تمام مسائل کو بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، خطے میں کوئی بھی جنگ کسی کے لئے فائدہ مند نہیں ہو گی۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران، پاکستان، ترکیہ اور خطے کے دیگر ممالک علاقائی تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔