Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 137|Reply: 0

اسلام آباد ہائی کورٹ: راستہ نہ دینے پر شہری پر تشدد، تحصیلدار علی جاوید طلب

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
203996
Post time 2026-2-25 02:07:28 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے راستہ نہ دینے پر شہری کی گاڑی روک کر گارڈ سے تشدد کروانے کے معاملے میں تحصیلدار علی جاوید کو 26 فروری کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تحصیلدار کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔  

عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ ٹریفک جام کے باعث فوری راستہ نہ دینے پر گاڑی کو روکا، گارڈ نے تھپڑ مارے اور بدتمیزی کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحصیلدار نے اپنی پوزیشن کا غلط استعمال کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ تحصیلدار کا سڑک کنارے روک کر تضحیک آمیز رویہ اختیارات کا ناجائز استعمال ہے، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو تحصیلدار کیخلاف انضباطی کارروائی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں تحصیلدار علی جاوید، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت عالیہ نے تحصیلدار علی جاوید کو پٹیشن پر شق وار جواب کیساتھ 26 فروری کو عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-24 23:11 GMT+5 , Processed in 0.045784 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list