Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 587|Reply: 0

دپیکا ککڑ کی سرجری کامیاب رہی، کچھ تکلیف ہے، شوہر شعیب ابراہیم

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204007
Post time 2026-2-25 04:03:48 | Show all posts |Read mode
  تصویر سوشل میڈیا۔

بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ دپیکا ککڑ کی صحت کے حوالے سے ان کے شوہر اداکار شعیب ابراہیم نے بتایا کہ انکی سرجری کامیاب ہوگئی، بس انہیں تھوڑا درد ہے۔ واضح رہے 39 سالہ دپیکا جگر کے کینسر سے نبرد آزما ہیں اور منگل انکی سرجری کی گئی جس کے دوران ایک  13 ایم ایم کا سسٹ نکالا گیا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر شعیب ابراہیم نے لکھا، ’اللّٰہ کے کرم سے اور آپ سب کی دعاؤں سے میری اہلیہ کا پروسیجر مکمل ہو گیا ہے۔ سب کچھ بخیر و عافیت ہو گیا۔ وہ اب ٹھیک ہیں، بس تھوڑی تکلیف ہے۔ لیکن فکر کی کوئی بات نہیں۔ آپ سب کی دعاؤں کا ایک بار پھر بہت شکریہ۔‘

یاد رہے کہ اختتام ہفتہ پر دپیکا ککڑ اور شعیب ابراہیم نے اپنے یوٹیوب وی لاگز میں بتایا تھا کہ ڈاکٹروں نے ایک نیا سسٹ دریافت کیا ہے اور دیپیکا کو اسے نکالنے کے لیے سرجری کروانا پڑے گی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہفتے کو پورا دن ہسپتال کے دوروں میں گزرا۔ کل تک سب ٹھیک تھا۔ دیپیکا کو دو دن سے پیٹ میں ہلکا درد تھا، جو جمعہ کی رات زیادہ ہو گیا۔ تو ہم نے ڈاکٹر سے رجوع کیا جس پر انہوں نے سی ٹی سکین کروایا جس سے معلوم ہوا کہ دیپیکا کو دوبارہ 13 ملی میٹر (1.3 سینٹی میٹر) کا سسٹ ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ دپیکا کو گزشتہ برس مئی میں جگر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس پر انکی ایک بڑی سرجری کی گئی تھی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 00:59 GMT+5 , Processed in 0.047879 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list