|
|
ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں پاکستان کے سیمی فائنل کھیلنے کا انحصار نیوزی لینڈ کے میچز کے نتائج سے جڑا ہے۔
پاکستان جس کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہوگیا تھا، اسے آج انگلینڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے شکست دی ہے۔
اگر مگر سے جڑے منظر نامے میں نیوزی لینڈ ٹیم انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف اپنے دونوں میچز ہار جاتی ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کےلیے صرف سری لنکا سے فتح درکار ہوگی۔
صورتحال کچھ یوں بھی ہے کہ اگر نیوزی لینڈ ایک میچ ہارتا ہے تو پھر پاکستان کو سری لنکا کو اچھے مارجن سے شکست دینا ہوگی تاکہ نیٹ رن ریٹ بہتر ہوسکے۔
موجودہ صورتحال اگر نیوزی لینڈیا سری لنکا میں سے کوئی سی بھی ایک ٹیم اپنے دونوں باقی میچز جیت لیتی ہے تو پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گا۔ |
|