Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 192|Reply: 0

بھکر میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی: آئی جی پنجاب پولیس

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204007
Post time 2026-2-25 04:43:29 | Show all posts |Read mode
  فائل فوٹو

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب عبدالکریم نے کہا ہے کہ داجل بین الصوبائی چیک پوسٹ بھکر پر خودکش حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب پولیس نے شہید کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی کی لازوال قربانی کو خراج عقید ت پیش کیا اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔   شہید کانسٹیبل محمد فہیم (دائیں) اور شہید کانسٹیبل محمد شہباز (بائیں)  

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے واقعے کے زخمی کانسٹیبل ارشد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کانسٹیبل فہیم عباس اور شہباز مدنی نے ملک و قوم کی حفاظت کے دوران فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس شہداء کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، بہترین ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کا ہر جوان فتنہ خوارج اور فتنہ الہندوستان کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 00:59 GMT+5 , Processed in 0.049545 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list