Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 603|Reply: 0

ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کے سیٹیلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے پکڑا گیا، روسی میڈیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204016
Post time 2026-2-25 06:40:07 | Show all posts |Read mode
  

روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایران میں اسٹار لنک کی کٹس اور سیٹیلائٹ فونز اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے حوالے سے روسی خبر ایجنسی نے ویڈیو جاری کرکے دعویٰ کیا ہے کہ ڈچ سفارتکار ایئرپورٹ پہنچا تو اس نے اپنا سوٹ کیس اسیکنر سے گزارنے کی اجازت نہیں دی۔  

معاملے پر تنازعہ کھڑا ہوا توڈچ سفارتکار کا سامان ضبط کرلیا گیا جس پر سفارتکار بغیر سامان واپس لیے ملک چھوڑ گیا، تاہم دوسرے مندوب کو سامان نکالنے میں دیر ہوگئی جس پر یہ سامان کھول لیا گیا۔

ایلون مسک ایران میں انٹرنیٹ کی مفت فراہمی کیلئے اسٹار لنک کی سہولت دینا چاہتے ہیں، ایران نے پچھلے برس سے اسٹار لنک کے استعمال، درآمد اور ڈسٹری بیوشن پر پابندی لگا رکھی ہے، انہیں غیرقانونی اشیا قرار دیا گیا ہے اور ان کے استعمال کو ممکنہ مجرمانہ عمل یا جاسوسی کے زمرے میں لایا جاتا ہے، اسٹار لنک استعمال کرنیوالوں کو قید کی سزا بھی سنائی جاسکتی ہے۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا دعویٰ ہے کہ امریکا، اسرائیل اور یورپی ممالک ایران میں پُرتشدد مظاہروں کو ہوا دے رہے ہیں، اقتصادی مسائل کو ملک بھر میں افراتفری پھیلانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 02:35 GMT+5 , Processed in 0.047406 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list