Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 187|Reply: 0

برسلز: نوجوانوں کیلئے فکری، اصلاحی و تربیتی نشست کا اہتمام

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204169
Post time 2026-2-25 17:04:41 | Show all posts |Read mode
  
— تصویر بشکریہ رپورٹر

بیلجیئم کے شہر برسلز میں دارالعلوم جامعہ اسلامیہ مولن بیک کی زیرِ نگرانی پاکستانی کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے ایک فکری، اصلاحی اور تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

نشست کی صدارت مسجد کے امام و خطیب حضرت علامہ محمد جنید ایوب نقشبندی نے کی، یہ سیشن ہر 2 ہفتے بعد باقاعدگی سے منعقد کیا جاتا ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو درپیش دینی، اخلاقی، سماجی اور معاشرتی مسائل کو سننا اور ان کا عملی حل پیش کرنا ہے۔

یہ نشست 21 فروری کو منعقد ہوئی جس میں پاکستانی نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سیشن کی خاص بات یہ تھی کہ نوجوانوں کو کھل کر بات کرنے کا موقع دیا گیا اور ان کے مسائل کو بغور سنا گیا اور پھر دوستانہ ماحول میں ان پر بامقصد گفتگو کی گئی۔   
برسلز، مولن بیک میں میلاد النبی ﷺ کا جلوس اور سیرت کانفرنس کا انعقاد

برسلز جشن میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے ایک عظیم...   

نوجوانوں کی فکری رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اخلاقی مضبوطی، مثبت سوچ اور معاشرے میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی گئی۔

نشست کے دوران سوال و جواب کا سلسلہ بھی جاری رہا جس سے نوجوانوں کو اپنے ذہنی ابہامات دور کرنے میں مدد ملی۔

منتظمین کے مطابق ایسے سیشنز کا مقصد نوجوان نسل کو تنہائی، ذہنی دباؤ اور غلط رجحانات سے بچانا اور انہیں دینی و سماجی اقدار سے جوڑنا ہے۔

شرکاء نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے آئندہ بھی ایسے پروگرامز کے تسلسل کی خواہش ظاہر کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 13:36 GMT+5 , Processed in 0.050910 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list