Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 34|Reply: 0

ترکی: میچ میں فٹبال لگنے سے زخمی سیگل کو کھلاڑی نے بچا لیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204223
Post time 2026-2-25 19:01:08 | Show all posts |Read mode
  
—تصاویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ترکی میں ایک فٹبال میچ کے دوران زخمی ہونے والی سیگل کو کھلاڑی نے بچا لیا۔

واقعہ استنبول فرسٹ ایمیچر لیگ پلے آف فائنل کے پہلے ہاف میں پیش آیا، جس میں میولاناکاپی گوزلحصار اور استنبول یردم سپور کی ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔

استنبول یردم سپور کے گول کیپر محمدت اویانک نے گیند کو صاف کیا تو وہ ایک سیگل سے ٹکرا گئی اور وہ زمین پر آ گری۔

ٹیم کے کپتان گانی کاٹان فوراً موقع پر پہنچے اور پرندے کو بے ہوش دیکھ کر سی پی آر (کارڈیوپلمونری ریسسٹیٹیشن) اور سینے پر دباؤ کے ذریعے اسے زندہ کرنے کی کوشش کی۔

سیگل حرکت کرنے لگی، جس کے بعد گانی کاٹان نے اسے اٹھا کر میڈیکل اسٹاف کے حوالے کیا۔

کلب نے انسٹاگرام پر کہا کہ ہمارے کپتان گانی کاٹان نے فیلڈ پر سی پی آر کر کے سیگل کو دوبارہ زندگی دی۔

اگرچہ استنبول یردم سپور میچ ہار گئی، گانی کاٹان نے کہا کہ کسی بات کا افسوس نہیں، چیمپئن شپ تو چھوٹ گئی، لیکن کسی کی جان بچانا زیادہ اہم ہے، یہ چیمپئن شپ سے بھی زیادہ قیمتی لمحہ تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 15:10 GMT+5 , Processed in 0.047206 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list