پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کو سراہا ہے، جس کی بدولت 2 مرتبہ کے چیمپئنز نے مشکل سے 2 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ایک موقع پر کپتان آغا نے کہا کہ بیٹنگ کا ہم نے اچھا آغاز کیا لیکن وہ نتیجہ نہیں نکال سکے جو چاہتے تھے، ہیری نے شاندار بیٹنگ کی، ہمارا اسکور تھوڑا کم تھا اور پھر بروک نے کھیل ہم سے چھین لیا، جبکہ ہم نے سب کچھ اس کے خلاف آزمایا تھا۔
آغا نے فرحان کی فارم اور شاہین شاہ آفریدی کی 4 وکٹیں لینے کو پاکستان کے بڑے مثبت پہلو قرار دیتے ہوئے کہا کہ فرحان نے پورے ورلڈ کپ میں بہت اچھی بیٹنگ کی، دوسرے بیٹسمین وہ نہیں کر سکے جو چاہتے تھے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ: محمد نواز اور شاداب خان کا اعزاز
محمد نواز اور شاداب خان نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاندار ریکارڈ قائم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہین نے آج بہت اچھی بولنگ کی، وہ ابتدائی وکٹوں کے لیے مشہور ہیں اور انہوں نے آج بھی ایسا ہی کیا۔
کپتان آغا نے ہیری بروک کے پاکستان کے خلاف ریکارڈ کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی آل راؤنڈ بیٹنگ ہمارے بولنگ یونٹ کے لیے چیلنج ہے، جب بھی ہم انگلینڈ کے خلاف کھیلتے اور ہارتے ہیں، تو یہ ہمیشہ بروک کی وجہ سے ہوتا ہے، انہیں سلام ہے، جس طرح انہوں نے بیٹنگ کی، بہت چیلنجنگ تھی۔
سلمان آغا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ انگلینڈ نے پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کے خلاف احتیاطی انداز اپنایا، جو 4 اوورز میں 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے، نواز نے 19 ویں اوور میں 2 وکٹیں لیں، جس سے ہمیں لگا شاید کسی معجزے کی طرح کھیل پلٹ سکتا ہے۔