Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 142|Reply: 0

ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے انصاف پر مبنی فیصلے کریں اور بانی پی ٹی آئی کے کیسز لگائیں: بیرسٹر گوہر

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204253
Post time 2026-2-25 20:58:07 | Show all posts |Read mode
  
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر---فائل فوٹو

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں بھی ہم سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے سامنے کھڑے ہیں، عدالت میں جو کیسز زیر سماعت ہیں ان کے فیصلے کیے جانے چاہئیں،  ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں اور بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز لگائیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم آج 17ویں مرتبہ اسلام آباد ہائی کورٹ گئے ہیں، ہم 14 مرتبہ سپریم کورٹ آئے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔   
اسلام آباد ہائی کورٹ ہمارے لیے ایک بند دروازہ ہے: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی تک ان کے معالجین کو اور فیملی کی رسائی کی کوششیں کر رہے ہیں، طبی معائنے کے لیے بھی درخواستیں دائر کیں لیکن درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی، اسلام آباد ہائی کورٹ ہمارے لیے ایک بند دروازہ ہے۔   

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے وکلاء، اہلخانہ، ڈاکٹر کی ملاقات سے متعلق درخواست جمع کروائی ہے، رجسٹرار سپریم کورٹ سے ممبران پارلیمنٹ نے رابطہ کیا اور درخواست دی، رجسٹرار نے کہا درخواست دے دیں، جو جمع کروا دی ہے، لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کروائی ہے، سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے بانیٔ پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ نے اس پر جواب دیا کہ درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگی، اسلام آباد ہائی کورٹ میں القادر اور توشہ خانہ کیس زیر سماعت ہیں، ابھی تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوئے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 17:11 GMT+5 , Processed in 0.049565 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list