Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 126|Reply: 0

برطانیہ میں بےگھر نوجوانوں کی تعداد ایک برس میں 7 ہزار ہوگئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204298
Post time 2026-2-25 22:55:02 | Show all posts |Read mode
  

برطانیہ بھر میں بےگھر نوجوانوں کی تعداد ایک برس میں 7 ہزار تک جا پہنچی ہے، بے گھر نوجوانوں کی بہبود کے لیے کام کرنے والی چیریٹی سینٹر پوائنٹ کے مطابق یہ مسلسل تیسرا برس ہے کہ نوجوانوں کے بے گھر ہونے میں 5 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

بے گھر نوجوان بسوں میں سفر کر کے رات گزارنے یا اجنبی افراد کے گھروں کے صوفے پر سونے پر مجبور ہیں، چیریٹی کے مطابق اپریل 2024 سے مارچ 2025 کے درمیان 16 سے 24 سال کی عمر کے 123,934 نوجوانوں کو بے گھر ہونے کا سامنا کرنا پڑا، اس سے گزشتہ برس یہ تعداد 116,947 تھی۔

ناردرن شمالی لینڈ کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بے گھر نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ویلز میں یہ شرح 8 فیصد، انگلینڈ میں 6 فیصد اور اسکاٹ لینڈ میں 2 فیصد رہی۔  

سینٹر پوائنٹ کی ڈائریکٹر آف پالیسی اینڈ پریونشن، بلبیر کور چترک کا کہنا تھا کہ بےگھر ہونے کا تجربہ کسی کے لیے بھی انتہائی پریشان کن ہوتاہے، لیکن نوجوانوں پر اس کے خصوصی اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ عموماً نوجوان اس وقت یونیورسٹی جانے یا اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں۔  

حکومت نے دسمبر میں انگلینڈ میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکمتِ عملی شائع کی تھی، جس کے اہداف میں آئندہ پانچ برسوں میں طویل عرصے سے سڑکوں پر رہنے والوں کی تعداد کو نصف کرنا شامل ہے اور اس مقصد کے لیے 3.5 بلین پاؤنڈ کی رقم مختص کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 19:17 GMT+5 , Processed in 0.044857 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list