Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 966|Reply: 0

سندھ کے ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ کی وزیراعظم کو بریفنگ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204337
Post time 2026-2-26 00:52:01 | Show all posts |Read mode
  تصویر، وزیراعظم، فیس بک

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دے دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات کی، اس موقع پر نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال اور مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ بھی موجود تھے۔   
بجٹ میں براہ راست ٹیکسوں میں کمی کرنا ہوگی، نجی شعبہ آگے آئے ہم سپورٹ کریں گے، وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان گوررننس فورم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کےلیے اہم ثابت ہوگا،   

اس دوران سندھ کے سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، متعلقہ وزارتیں سندھ حکومت کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جاسکے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی وفاق کی اہم اتحادی جماعت ہے، مخلوط حکومت میں شامل جماعتوں کے باہمی تعاون سے قومی ترقی کا سفر مزید تیزکیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی اور مشاورت قومی استحکام اور پالیسیوں کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہے، وفاق اورصوبوں کے درمیان مضبوط روابط سے جمہوری نظام کو تقویت ملے گی۔

وزیراعظم نے مخلوط حکومت کے اہم اتحادی کے طور پر سندھ کی قیادت کے کردار کو سراہا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 21:00 GMT+5 , Processed in 0.043758 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list