Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 70|Reply: 0

خواتین کو پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی گئی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204373
Post time 2026-2-26 01:31:15 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

حکومتِ پاکستان نے خواتین کےلیے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئی اصلاحات کا اعلامیہ جاری کردیا جس کے مطابق یہ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو مشاورت مکمل کرنے اور سسٹم اپڈیٹ کی ہدایات دی تھیں۔

اعلامیہ کے مطابق نئی اصلاح خواتین کی آزاد قانونی شناخت کو تسلیم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دی گئیں۔ خواتین کے معاشی، سماجی اور شہری حقوق تک رسائی میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ نئی اصلاحات حکومت اور یو این ویمن کا مشترکہ ڈیمو، جینڈر ریسپانسیو سروس ڈیلیوری کی مثال ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ہدایات پر اصلاحات ترتیب دی گئیں۔ ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے سافٹ ویئر اپڈیٹ کی نگرانی کی۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 22:55 GMT+5 , Processed in 0.049692 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list