Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 286|Reply: 0

غزہ مظالم پر بنائے گئے مصری ڈرامے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204373
Post time 2026-2-26 01:31:15 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: عرب میڈیا  

غزہ پر اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے بنائے گئے مصری ڈرامہ  ’صاحب الأرض‘  نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھوڑ دی۔

رمضان کے موقع پر عرب ٹی وی پر نشر ہونے والے فیملی ڈراموں اور تھرلرز کے بیچ، مصری ڈرامہ صحاب الارض (Owners of the Land) نے گزشتہ ہفتے اپنے ٹریلر کے بعد آن لائن شدید ردعمل پیدا کر دیا ہے۔

یہ 15 اقساط پر مشتمل سیریز ایک مصری طبی وفد کے غزہ جانے اور وہاں اسرائیل کی بمباری کے دوران فلسطینی عوام کے ساتھ پیش آنے والے المیوں کو دکھاتی ہے۔  

مرکزی کرداروں میں مصری اداکارہ مینا شلابی ایک ایمرجنسی ڈاکٹر سلمیٰ کا کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ اردنی اداکار ایاد نصر فلسطینی نوجوان نصر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ٹریلر میں بمباری، اسپتال کے مناظر، اسرائیلی فوجیوں کے دروازے توڑنے کے مناظر، فلسطینی صحافی اور مصری امدادی قافلے دکھائے گئے ہیں۔

ڈرامے کے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر ردعمل شدت اختیار کر گیا، کئی افراد نے اسے ’وقت سے پہلے‘ اور نامناسب قرار دیا، کیونکہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی نقصان اب بھی جاری ہے۔

تنقید کرنے والوں کا کہنا تھا کہ ڈرامہ المیے کو ’’پروموشنل مواد‘‘ میں تبدیل کر رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’غزہ کسی اسکرپٹ کے لیے نہیں ہے اور اس کا خون تشہیری مواد نہیں ہے۔‘‘

کچھ تنقید نگاروں نے اداکاروں پر بھی نکتہ چینی کی کہ وہ گزشتہ دو سال میں فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند نہیں کر سکے، اور اب المیے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔   
امریکی سینیٹر لنزے گراہم کی فلسطینی بچوں کے قتلِ عام کی حمایت

سینیٹر لنزے نے کہا کہ اگر وہ اسرائیل کی جگہ ہوتے تو یہی کرتے۔   

تاہم کچھ لوگ اس سیریز کو اہم سمجھتے ہیں اور اس کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایک فیس بک صارف نے کہا کہ ’خوشی ہے کہ ہم نے اب کچھ معنی خیز کیا اور فلسطینی کاز کو زندہ کیا بجائے ان فضول اور مذاق کی چیزوں کے جو ہر سال مصری ٹی وی دکھاتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، یہ ڈرامہ جذبات اور شعور کی تحریک کے لیے ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ اگر درست طریقے سے بنایا جائے تو یہ نسلوں تک لوگوں کے ذہنوں میں رہ سکتا ہے اور فلسطینی عوام کی موجودہ مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کر سکتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-25 22:55 GMT+5 , Processed in 0.044475 second(s), 21 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list