Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 445|Reply: 0

بابا وانگا کی 5079ء تک کی پیشگوئیاں کیا ہیں؟

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204498
Post time 2026-2-26 15:09:55 | Show all posts |Read mode
  ---فائل فوٹو

بلغاریہ کی نابینا نجومی آنجہانی خاتون بابا وانگا، جنہیں اکثر بلقان کی نوسٹراڈیمس کہا جاتا ہے، اپنی وفات (1996ء) کے بعد بھی خبروں اور سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی رہتی ہیں۔

ان کے ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے قدرتی آفات، عالمی سیاسی ہلچل اور حتیٰ کہ انسانیت کے انجام تک کی پیشگوئیاں کیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ بابا وانگا نے اپنی پیشگوئیاں خود تحریری صورت میں محفوظ نہیں کیں، بلکہ ان سے منسوب زیادہ تر باتیں ان کے قریبی افراد اور پیروکاروں نے بعد میں قلم بند کیں۔
بابا وانگا کون تھیں؟

بابا وانگا 1911ء میں پیدا ہوئیں، بچپن میں ایک شدید گرد آلود طوفان کے دوران ان کی بینائی چلی گئی، اس واقعے کے بعد انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں روحانی دنیا سے پیغامات اور مستقبل کی جھلکیاں موصول ہوتی ہیں، مشرقی یورپ میں ان کے پیروکاروں کی بڑی تعداد موجود رہی۔   
بابا وانگا کی 2025ء سے متعلق ایک اور پیشگوئی

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے رواں سال 2025ء سے متعلق کئی خوفناک پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے کچھ اب تک سچ بھی ثابت ہو چُکی ہیں۔    

ان کے ماننے والوں کے مطابق انہوں نے سال بہ سال 5079ء تک کے واقعات کی پیشگوئی کی۔
2026ء کی پیش گوئیاں

2026ء میں انہوں نے خلائی مخلوق سے رابطے اور قدرتی آفات سے متعلق پیش گوئی کر رکھی ہے، دعویٰ کیا جاتا ہے کہ نومبر 2026ء میں انسانیت کا کسی بڑی خلائی مخلوق یا اجنبی جہاز سے سامنا ہو سکتا ہے، جو زمین پر اترے گا، اسی سال کے دوران شدید زلزلوں، موسمی شدت، قحط سالی اور آگ سے متعلق تباہ کن واقعات کی پیشگوئی بھی منسوب کی جاتی ہے۔
2028ء: سیارہ زہرہ کی تلاش

بابا وانگا سے منسوب دعوؤں کے مطابق 2028ء تک انسان توانائی کے متبادل ذرائع کی تلاش میں سیارہ زہرہ کی جانب پیش رفت کرے گا، حالانکہ سائنسی طور پر یہ سیارہ زندگی کے لیے موزوں نہیں سمجھا جاتا۔
2033ء: قطبین کا پگھلنا

کہا جاتا ہے کہ 2033ء میں زمین کے منجمد قطبی علاقے پگھلنا شروع ہو جائیں گے، جس سے سمندروں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو جائے گی۔
2076ء: کمیونزم کی واپسی

ایک اور پیش گوئی کے مطابق 2076ء میں دنیا بھر میں کمیونزم دوبارہ پھیل جائے گا اور کئی ممالک اس نظام کو اختیار کریں گے۔
2130ء: پہلی باضابطہ خلائی مخلوق سے ملاقات

پیروکاروں کا دعویٰ ہے کہ 2130ء میں انسانوں کا باقاعدہ طور پر خلائی مخلوق سے رابطہ قائم ہو گا۔
2170ء: عالمی سطح پر پانی کی قلت

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا کے بڑے حصے میں پانی کی شدید کمی پیدا ہو جائے گی، جو انسانیت کے لیے بڑا بحران ثابت ہو گی۔
3005ء: مریخ کی جنگ

ایک حیران کن دعویٰ یہ بھی ہے کہ زمین اور مریخ کے درمیان جنگ ہو گی، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات موجود نہیں۔
3797ء: انسانیت کا پہلا اختتام

ان پیشگوئیوں کے مطابق زمین زندگی کے قابل نہیں رہے گی اور جو انسان زندہ بچیں گے انہیں زمین چھوڑنا پڑے گی۔
5079ء: انسانیت کا آخری انجام

بابا وانگا سے منسوب آخری پیش گوئی کے مطابق 5079ء میں انسانیت کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-26 11:24 GMT+5 , Processed in 0.053531 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list