Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 286|Reply: 0

بھارت: بیٹے کی خواہش، شوہر نے حاملہ بیوی اور 3 بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204498
Post time 2026-2-26 15:09:58 | Show all posts |Read mode
  
—فائل فوٹو

بھارتی دارالحکومت دہلی کے علاقے اوٹر نارتھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 2 ماہ کی حاملہ بیوی اور 3 کمسن بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم بیٹے کی خواہش نہ پوری ہونے پر دل برداشتہ تھا۔

پولیس حکام کے مطابق بدھ کی صبح پریم چند پارک کے 1 گھر سے 4 لاشیں برآمد ہوئیں، مقتولہ 27 سالہ انیتا اور اس کی 3 بیٹیاں، جن کی عمریں 3، 4 اور 5 سال بتائی جا رہی ہیں، خون میں لت پت حالت میں پائی گئیں۔

پولیس افسر نے بتایا کہ چاروں افراد کے گلے تیز دھار آلے سے کاٹے گئے اور زخم اس قدر گہرے تھے کہ سانس کی نالیاں تک کٹ چکی تھیں، جائے وقوع کا منظر نہایت خوفناک اور بے حد سفاکانہ تھا۔   
بھارت: سابق شوہر کے ہاتھوں ٹیک انجینئر خاتون کا بہیمانہ قتل

ملزم کو اپارٹمنٹ کے قریب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔   

پولیس کے مطابق صبح 8 بج کر 7 منٹ پر پی سی آر کال موصول ہوئی جس میں گھر کے گراؤنڈ فلور پر لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی، لاشیں سب سے پہلے اہلِ خانہ اور پڑوسیوں نے دیکھیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق شبہ ہے کہ ملزم منچن کیوات نے واردات سے قبل بیوی اور بیٹیوں کو نشہ آور چیز دی اور پھر قتل کیا، واقعے کے بعد سے ملزم گھر سے فرار ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ حتمی وجہ سامنے نہیں آئی، تاہم یہ معلوم ہوا ہے کہ منگل کی رات تقریباً 9 بجے میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تھا، پولیس دیگر پہلوؤں، بشمول مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

کرائم اور فارنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-26 11:24 GMT+5 , Processed in 0.057091 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list