Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 674|Reply: 0

ماں سے بچھڑے بندر پر آنسو، غزہ کی بچی پر خاموشی؟ دل دہلا دینے والی ویڈیو نے دنیا کو آئینہ دکھا دیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204522
Post time 2026-2-26 16:29:08 | Show all posts |Read mode
  
---اسکرین گریب

فرانس میں موجود کیوبا کے سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس نے عالمی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں ماں سے محروم ایک ننھا بندر کھلونا بندر کو اپنی ماں سمجھ کر اس سے لپٹا ہوا دکھائی دیتا ہے، اس منظر نے دنیا بھر کے صارفین کو افسردہ کر دیا اور ہمدردی کے پیغامات کی بھرمار ہو گئی۔

تاہم کیوبا کے سفارت خانے نے اسی جذباتی ردِعمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دہرا معیار قرار دیا ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ایک حصے میں جاپان کے ایک چڑیا گھر میں موجود ننھے بندر پنچ کو دکھایا گیا ہے، جو ماں کی جدائی کے بعد ایک کھلونے کو سینے سے لگائے بیٹھا ہے۔   
غزہ: غذائی بحران میں فلسطینی بچے نے اپنا کھانا بھوکی بلیوں کو دیدیا

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث غذائی بحران کے دوران بھی فلسطینی بچے نے انسانیت کی مثال قائم کردی، بھوکی بلیوں کو بھی اپنا کھانا پیش کردیا۔   

ویڈیو کے دوسرے حصے میں منظر مکمل طور پر بدل جاتا ہے، اس میں غزہ کی ایک کمسن بچی کو دکھایا گیا ہے جو اسرائیلی حملوں میں اپنا گھر اور اہلِ خانہ کھونے کے بعد ملبے کے درمیان کھڑی اپنی گڑیا کو سینے سے لگائے خاموشی سے صدمہ برداشت کر رہی ہے۔

سفارت خانے نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ دنیا ایک بندر کے کھلونے سے لپٹنے پر تو اشک بار ہو جاتی ہے، مگر غزہ میں ہزاروں یتیم بچوں کے دکھ پر خاموش رہتی ہے، جن کے خاندان جنگی کارروائیوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

کیوبن سفارت خانے نے اس طرزِ عمل کو اپنی مرضی  کی ہمدردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تضاد عالمی انسانی دعوؤں پر سنجیدہ سوالات کھڑا کرتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-26 12:29 GMT+5 , Processed in 0.045414 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list