Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 796|Reply: 0

ٹی 20 ورلڈ کپ: چاروں ایشیائی ٹیموں کا سیمی فائنل میں نہ پہنچنے کا خدشہ

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204588
Post time 2026-2-26 18:26:21 | Show all posts |Read mode
  
— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم سمیت ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن اَپ بُری طرح ناکام رہی، جس نے پاکستانی کشتی کو ایک بار پھر طوفان میں پھنسا دیا اور پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی مشکل ہو گئی۔  

بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ کوئی بھی ایشیائی ٹیم ایشیاء میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل 4 میں شامل نہیں ہو گی، میزبان سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔

سلمان علی آغا اور مائیک ہیسن نے سلیکشن میں جو ہارڈ لائن اختیار کی اس کا خمیازہ پاکستان ٹیم کو بھگتنا پڑا رہا ہے، کپتان فرنٹ سے لیڈ نہ کر سکے اور اب پاکستان کا سیمی فائنل میں جگہ بنانا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔   
ٹی20ورلڈکپ: نیوزی لینڈ کی بڑی جیت، سری لنکا آؤٹ، پاکستان کے سیمی فائنل چانسز بھی کم رہ گئے

کولمبو میں کھیلے جارہے سپر ایٹ گروپ 2 کا یہ میچ ایونٹ میں پاکستان ٹیم کی بقا کیلئے اہمیت کا حامل بھی ہے۔    

ماضی کے عظیم کھلاڑی وسیم اکرم نے شکوہ کیا کہ پیاسا کنویں کے پاس آتا ہے مجھ سے پاکستانی کھلاڑی پوچھنے کی زحمت نہیں کرتے، اب کیا میں خود ڈریسنگ روم کے باہر جا کر کھڑا ہو جاؤں کہ مجھ سے مشورے لیے جائیں۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کا کہنا ہے کہ فخر زمان جیسا بیٹر ٹی ٹوئینٹی فارمیٹ میں ٹیم سے ڈراپ نہیں ہوتا، مسٹری اسپنر ابرارا حمد دنیا کے صفِ اوّل کے بولر ہیں لیکن ابتدائی 3 میچوں کے بعد ٹورنامنٹ کے اگلے 3 میچوں میں انہیں ٹیم سے باہر بٹھا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آدھا تیتر آدھا بیٹر والی پالیسی کے تحت بہت سارے آل راونڈرز کھلا کر اسپیشلسٹ بیٹسمینوں اور بولرز کو کھلانے سے گریز کیا جا رہا ہے۔

تحقیق کے مطابق ناقص حکمتِ عملی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو بڑی ٹیموں کے خلاف مشکلات کا سامنا ہے، اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ورلڈ کپ کے 6 میچوں میں 70.75 کی اوسط سے 283 رنز بنائے ہیں، انہوں نے ایک سنچری 2 نصف سنچریاں 28 چوکوں اور 13چھکوں کی مدد سے بنائے ہیں، وہ ابھی تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔

بابر اعظم کو ایشیاء کپ کے بعد ٹی ٹوئینٹی ٹیم میں واپس لایا گیا، وہ 6 میچوں میں 22 کی اوسط سے صرف 91 رنز بنا سکے ہیں اور ان کا سب سے زیادہ اسکور 46 رنز امریکا کے خلاف ہے۔

اوپنر صایم ایوب 6 میچوں میں 14 کی اوسط سے صرف 70 رنز بنا سکے ہیں۔

سلمان علی آغا گراؤنڈ میں درست وقت پر غلط فیصلے کرتے دکھائی دیے ان کا بیٹ بھی خاموش رہا، انہوں نے 12 کی بیٹنگ اوسط سے صرف 60 رنز بنائے ہیں۔

وکٹ کیپر عثمان خان 13 کی اوسط سے صرف 52 رنز بن اسکے، انہیں محمد رضوان اور محمد حارث پر ترجیح دے کر ٹیم میں شامل کیا گیا۔

فہیم اشرف بولنگ آل راونڈر ہیں، انہوں نے 5 میچوں میں40 رنز بنائے ہیں تاہم نیدر لینڈز کے خلاف 29 ناٹ آؤٹ بنا کر فہیم اشرف نے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی، بولنگ میں انہیں نمیبیا کے خلاف 2 اوورز ملے بقیہ میچوں میں فہیم کو بولنگ نہیں دی گئی۔

فخر زمان نے ایک اننگز میں 25 رنز بنائے، آل راؤنڈر شاداب خان نے 5 میچوں میں 103 رنز بنائے ہیں اور 5 وکٹیں لی ہیں جبکہ محمد نواز نے 9 رنز بنانے کے علاوہ 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے، اسپنر عثمان طارق نے 5 میچوں میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 10 وکٹیں حاصل کی ہیں، شاہین آفریدی نے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-26 14:45 GMT+5 , Processed in 0.045456 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list