بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ کو بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سونے کی اسمگلنگ کے کیس کی چارج شیٹ میں شامل کر لیا۔
تحقیقات کے مطابق یہ نیٹ ورک ایک سال میں بھارت میں 127 کلو گرام سے زائد سونا اسمگل کر کے ہینڈلرز اور جیولرز کے ذریعے ملکی مارکیٹ میں فروخت کرتا رہا ہے۔
چارج شیٹ میں رانیا راؤ کے ساتھ اس کے مبینہ ساتھی ترن اور بیلاری کے سونے کے کاروباری شخص ساحل کو بھی نامزد کیا گیا ہے، یہ چارج شیٹ بنگلورو کی اسپیشل پریونشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ (PMLA) عدالت میں دائر کی گئی۔
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ رانیا راؤ پر سونا سمگلنگ کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
33 سالہ رانیا راؤ ایک سینئر پولیس افسر کی سوتیلی بیٹی ہیں، ان کو گزشتہ سال بنگلورو ایئر پورٹ پر 14.2 کلو گرام سونا اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔
اس میں سے کچھ سونا انہوں نے پہن رکھا تھا جبکہ باقی کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا، حکام نے ان کے حرکات و سکنات پر شک کرتے ہوئے انہیں پکڑا کیونکہ یہ ان کا 15 دن میں چوتھا دبئی کا سفر تھا۔
بعد ازاں حکام نے رانیا راؤ کے گھر کی تلاشی لی اور 2.06 کروڑ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور 2.67 کروڑ روپے نقد رقم برآمد کی۔
اداکارہ مبینہ طور پر اسمگلنگ نیٹ ورک کا حصہ تھیں اور دبئی سے بنگلورو سونا لانے کے لیے ہر کلو گرام پر 4 سے 5 لاکھ روپے کمیشن وصول کرتی تھیں، رنیا راؤ اس وقت بنگلور سینٹرل جیل میں قید ہیں۔