Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 20|Reply: 0

کچھ لوگوں کی انا کو کچلنا پڑتا ہے، شاہد آفریدی کی شاہین کو پلیئنگ 11 سے باہر رکھنے پر وضاحت

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204606
Post time 2026-2-26 19:04:01 | Show all posts |Read mode
  — فائل فوٹوز

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر شاہین آفریدی کو اپنی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا تاکہ فاسٹ بولر کی جانب سے بھرپور ردِعمل سامنے آئے۔

حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف شاہین میری ٹیم میں نہیں تھا، لیکن میں یہ بھی جانتا تھا کہ اسے کیسے استعمال کرنا ہے۔

سابق کپتان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ سب لوگ پہلے ہی باتیں کر رہے تھے، تو میں نے سوچا کہ میں کچھ زیادہ سختی سے کہوں تاکہ اس کی انا کو ٹھیس پہنچے اور اس کے اندر موجود فائٹنگ اسپرٹ ابھر کر سامنے آئے اور بالکل ایسا ہی ہوا۔   
میں فیصلہ کروں تو شاہین، بابر و شاداب کو باہر بٹھا دوں: شاہد آفریدی

بھارت کے خلاف شرمناک شکست کے بعد ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی تینوں کھلاڑیوں پر برس پڑے۔   

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ اگر مجھ سے اگلے میچ کے بارے میں پوچھا جائے تو میں تب بھی شاہین کو اپنی ٹیم میں شامل نہیں کروں گا، کچھ کھلاڑیوں کو اسی طرح ہینڈل کرنا پڑتا ہے، بعض اوقات چند کی انا کو کچلنا پڑتا ہے، میں شاہین کی ذہنیت کو باخوبی سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے شاہین کی کارکردگی کے بعد بیان دینے پر تنقید کا نشانہ بنا سکتے ہیں، تاہم میں نے پہلے ہی گھر میں اس ردِعمل کی پیشگوئی کر دی تھی۔

شاہد آفریدی نے یہ بھی کہا کہ میں شاہین کو مشکل حالات میں لڑتے ہوئے دیکھ چکا ہوں اور جانتا ہوں کہ وہ دباؤ میں کس طرح ردِعمل دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو انگلینڈ کے خلاف میچ میں شاہین آفریدی نے 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، شاندار بولنگ کے باوجود پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں شاہین کو نمیبیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچز میں بھی ٹیم سے باہر رکھا گیا تھا، ٹی 20 ورلڈ کپ میں ڈراپ کیے جانے سے قبل وہ 3 میچز میں صرف 3 وکٹیں حاصل کر سکے تھے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-26 15:12 GMT+5 , Processed in 0.046142 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list