Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 290|Reply: 0

خواتین میں دل کے امراض کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں بڑھ جاتا ہے: تحقیق

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204606
Post time 2026-2-26 19:42:59 | Show all posts |Read mode
  
---فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین کی شریانیں مردوں کے مقابلے میں اوسطاً صاف ہیں، تاہم اس سے دل کے امراض کا خطرہ کم نہیں ہوتا۔

امریکی ہارٹ ایسوسی ایشن کے جریدے سرکیولیشن کارڈیو وسکیولر امیجنگ میں شائع ہونے والی تحقیق میں 4200 سے زائد بالغ افراد کا مطالعہ کیا گیا، نتائج کے مطابق شریانوں میں رکاوٹ یا ایتھیروسکلروسس خواتین میں 55 فیصد جبکہ مردوں میں 75 فیصد پائی گئی۔

تحقیق کے دوران یہ حیران کن بات سامنے آئی کہ خواتین میں پلاک کا حجم مردوں کے نصف ہونے کے باوجود دل کے کسی واقعے کا خطرہ تقریباً برابر رہا، دو سال کے فالو اپ کے بعد خواتین میں مردوں کے برابر اموات کا خطرہ اور غیر مہلک دل کا دورہ یا اینجائنا کے امکانات پائے گئے۔   
خواتین کے دل کے دورے مردوں سے مختلف کیوں؟ تحقیق میں حیران کُن انکشاف

دنیا بھر میں سب سے زیادہ شرح اموات کا باعث امراض قلب ہیں لیکن بیشتر خواتین امراض قلب کی تشخیص سے قبل ہی موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔   

مزید برآں، تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ خواتین میں دل کے امراض کا خطرہ مردوں کے مقابلے میں کم پلاک لیول پر بڑھنا شروع ہو جاتا ہے، یعنی 20 فیصد کے پلاک لیول پر جبکہ مردوں میں یہ 28 فیصد پر شروع ہوتا ہے اور پلاک کے بڑھنے کے ساتھ خطرہ تیزی سے بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر مینوپاز کے بعد۔

تحقیق کے سربراہ محققین نے کہا کہ چونکہ خواتین کی کورونری شریانیں چھوٹی ہوتی ہیں، اس لیے تھوڑی سی مقدار میں پلاک بھی زیادہ اثر ڈال سکتی ہے۔

یہ تحقیق مردوں اور خواتین میں دل کے امراض کے ارتقاء میں حیاتیاتی اختلافات کو اجاگر کرتی ہے اور جنس کے لحاظ سے خطرے کے اندازے اور احتیاطی حکمت عملی کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-26 15:53 GMT+5 , Processed in 0.044528 second(s), 20 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list