Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 808|Reply: 0

سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں 18 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204714
Post time 2026-2-27 01:34:08 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: آئی ایس پی آر  

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں الگ الگ آپریشن میں 18 بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز  نے 24 فروری کو ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا۔

25 فروری کو ایک جامع کلیئرنس اور سرچ آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے چھپے ہوئے عناصر کی تلاش کیلئے کیا گیا، جس کے دوران فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کو مختلف راستوں پر ٹریس کیا اور خواج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی اسپانسرڈ 10 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا، ہلاک خوارج سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ہلاک خوارج اس علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے،  علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ عزمِ استحکام وژن کے تحت انسداد دہشتگردی مہم جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بیرونی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-26 22:08 GMT+5 , Processed in 0.044896 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list