|
|
فوٹو بشکریہ آئی سی سی / ایکس
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں اپنی بقا کی جنگ لڑتے ہوئے بھارت نے زمبابوے کو جیت کےلیے 257 رنز کا ہدف دے دیا۔
چنئی میں کھیلے جارہے سپر ایٹ گروپ 1 کے اہم ترین میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 256 رنز بنائے۔
بھارت کے تمام بیٹرز نے برق رفتاری کے ساتھ رنز بٹورے۔ ابھیشک شرما نے 55، ہاردیک پانڈیا نے 50 رنز ناٹ آؤٹ، تلک ورما نے 44 رنز ناٹ آؤٹ، ایشان کشن نے 38، کپتان سوریا کمار یادیو نے 33 اور سنجو سیمسن نے 24 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے کپتان سکندر رضا، ماپوسا، موزاربانی اور اینگوارا نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔ |
|