|
|
فوٹو: اسکرین گریب
امریکی ریاست نبراسکا میں چلتے ٹریفک کے دوران سڑک اچانک دھنس گئی، سگنل پر کھڑی دو گاڑیاں گڑھے میں جا گریں۔ دونوں ڈرائیور تو محفوظ رہے لیکن شاہراہ مرمتی کام کے لیے کئی روز کے لیے بند کر دی گئیں۔
اوماہا پولیس کے لیفٹیننٹ ڈین مارٹن کے مطابق یہ واقعہ سب کے لیے بہت اچانک تھا۔
یہ بھی پڑھیے
- میکسیکو کی زرعی زمین پر اچانک گہرا گڑھا پڑ گیا
- چین میں سڑک پر اچانک کئی فٹ چوڑا اور گہرا گڑھا پڑ گیا
- اٹلی میں تیس فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا
میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک سرخ مائل جیپ ایس یو وی اور ڈاج رام پک اپ جیسے ہی سگنل پر رکی ان کے نیچے زمین بیٹھ گئی اور ایک گڑھا بن گیا جس نے دونوں گاڑیوں کو اچانک اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے تک دونوں ڈرائیور اپنی گاڑیوں سے نکل کر گڑھے سے باہر آ چکے تھے۔ پولیس کے مطابق کسی بھی ڈرائیور نے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی۔
واقعے کے بعد پولیس نے سڑک بند کر دی ہے اور توقع ہے کہ یہ کئی دن تک بند رہے گی۔ |
|