Forgot password?
 立即注册
Search
Hot search: slot
View: 513|Reply: 0

نیپرا کی آپریشنل پاور پلانٹس کارکردگی رپورٹ 25-2024 جاری

[Copy link]

610K

Threads

0

Posts

2010K

Credits

论坛元老

Credits
204732
Post time 2026-2-27 02:52:21 | Show all posts |Read mode
  فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آپریشنل پاور پلانٹس کی کارکردگی رپورٹ 25-2024 جاری کردی۔

نیپرا رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ سال کیپیسٹی پیمنٹس 1806 ارب 18 کروڑ روپے رہیں۔ تھرمل پاور پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹس 1241 ارب 49 کروڑ روپے رہیں۔

قابل تجدید توانائی کے پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹس 564 ارب 69 کروڑ روپے رہیں۔ نیوکلیئر پاور پلانٹس کی کیپیسٹی پیمنٹس 362 ارب 70 کروڑ روپے رہیں۔

مقامی گیس پر پاور پلانٹس کو کیپیسٹی پیمنٹس 36 ارب 16 کروڑ روپے رہیں جبکہ تھر کول پر پاور پلانٹس کو 256 ارب روپے کیپیسٹی پیمنٹ ریکارڈ ہوئیں اور درآمدی کوئلہ کے پاور پلانٹس کو 413 ارب کی کیپیسٹی پیمنٹ رہیں۔  

درآمدی ایل این جی پر کیپیسٹی پیمنٹس 143 ارب 78 کروڑ روپے رہیں، فرنس آئل پر کیپیسٹی چارجز 28 ارب 87 کروڑ روپے شامل ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق 2024-25 میں انرجی پرچیز پرائس 11 ہزار 37 ارب روپے رہی۔

نیپرا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس کا استعمال 78.5 فیصد رہا، مقامی گیس پر پاور پلانٹ کا استعمال 57.4 فیصد رہا۔ تھر کوئلہ پر پاور پلانٹ کا استعمال 72.9 فیصد رہا جبکہ درآمدی کوئلے پر لگے پاور پلانٹ کا استعمال 22.9 فیصد رہا۔

درآمدی ایل این جی کے پاور پلانٹ کا استعمال 41.4 فیصد، فرنس آئل پر لگے پلانٹ کا استعمال 1.9 فیصد رہا۔  

نیپرا کے مطابق قابل تجدید توانائی، پانی، ہوا، سولر اور بگاس پاور پلانٹس کا مجموعی استعمال 36.7 فیصد رہا جبکہ قابل تجدید توانائی واپڈا پن بجلی منصوبوں کا استعمال 45.6 فیصد رہا۔ لانٹ بندش کے باعث 965میگاواٹ نیلم جہلم پن بجلی پلانٹ کا استعمال صفر رہا۔

رپورٹ  میں نیپرا کا کہنا ہے کہ قابل تجدید منصوبوں کا کم استعمال بجلی قیمت میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
You have to log in before you can reply Login | 立即注册

Points Rules

Archiver|手机版|小黑屋|slot machines

2026-2-26 23:48 GMT+5 , Processed in 4.507116 second(s), 22 queries .

Powered by Free Roulette 777 X3.5

Quick Reply To Top Return to the list